امریکا اور چین تجارتی معاہدے کے قریب پہنچ گئے۔ باقی تجارتی معاملات دونوں صدور کی گفتگو کے بعد طے پانے کا امکان ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق امریکا اور چین تجارتی معاہدے کے قریب پہنچ گئے، دونوں صدور کی ٹیلی فونک گفتگو پاکستانی وقت کے مطابق 6 بجے متوقع ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر نے گزشتہ روز دعویٰ کیا تھا کہ ٹک ٹاک کی فروخت سے متعلق ڈیل طے پاگئی ہے۔ باقی تجارتی معاملات صدر شی سے بات چیت کے بعد طے پائیں گے۔ امریکا اور چین کے وفود کے درمیان تجارتی مذاکرات اسپین میں ہورہے تھے۔






















