لاہور کے سیشن کورٹ نے خاتون سے زیادتی کے کیس میں سرکاری اسپتال کے ڈاکٹر کو چودہ سال قید کی سزا سنادی۔
ایڈیشنل سیشن جج ظفر یاب چدھڑنےکیس کافیصلہ سنایا،پراسکیوشن نےبتایا کہ ملزم نے سوشل میڈیا سے اکیس سال کی لڑکی کو شادی کا جھانسہ دیکر زیادتی کا نشانہ بنایا، مقدمے میں پراسکیوشن نے بارہ گواہوں کو عدالت کے روبرو پیش کیا۔
ملزم کےوکیل نے تمام الزامات کو مسترد کردیا اورموقف اختیارکیا کہ لڑکی نے بلیک میلنگ کے لیےمقدمہ درج کروایا عدالت بری کرنے کا حکم دے جبکہ عدالت نےشواہد کا جائزہ لینے کےبعد مجرم الرحمن کو چودہ سال قید اور تین لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی،مجرم کیخلاف تھانہ نواب ٹاون پولیس نےگذشتہ سال مقدمہ درج کیا تھا۔



















