ایشیاء کپ کے 11 ویں میچ میں سری لنکا نے افغانستان کو 6 وکٹوں اور 8 گیندوں سے شکست دیتے ہوئے سپر فور مرحلے میں رسائی حاصل کر لی جبکہ افغانستان ٹورنامنٹ سے باہر ہو گیا ۔
تفصیلات کے مطابق سری لنکا نے افغانستان کی جانب سے دیا گیا 170 رنز کا ہدف 18.4 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر عبور کر لیا جس میں کوشل مینڈس نے انتہائی شاندار اننگز کھیلتے ہوئے 52 گیندوں پر 10 چوکوں کی مدد سے 74 رنز بنائے اور ناقابل شکست رہے، ان کے علاوہ کامینڈو مینڈس نے 26 رنز ، کوشل پریرا نے 28 رنز بنائے ۔
افغانستان کی جانب سے مجیب الرحمان، عظمت اللہ عمرزئی، محمد نبی اور نور احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔
اس سے قبل افغانستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنائے جس میں محمد نبی 60 رنز کے ساتھ سرفہرست رہے، انہوں نے یہ اننگز صرف 22 گیندوں پر 6 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے کھیلی۔
ان کے علاو ہ ابراہیم زردان اور راشد خان نے 24، 24 رنز کی اننگز کھیلی ، رحمان اللہ گرباز نے 14 ، صدیق اللہ اٹل نے 18 رنز بنائے ۔
سری لنکا کی جانب سے نووان تھوشارا نے 4 ، دشمانتھا چمیرا ، دونیتھ ویلا لاگے اور داسن شانکا نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا ۔





















