انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی 9 مئی کے 10 مقدمات میں پی ٹی آئی کے 14 رہنماؤں کے نوٹس اشتہار جاری کرتے ہوئے 18 اکتوبر کو رپورٹ طلب کرلی۔
ملزمان کی عدم گرفتاری یا عدالت میں سرنڈر نہ کرنے کی صورت میں آئندہ سماعت پر مفرور قرار دینے کی کارروائی شروع کی جائے گی۔ نوٹس اشتہار 9 مئی کے واقعات پر تھانہ سٹی ، نیوٹاؤن ، صادق آباد ، وارث خان ، سول لائنز ، مورگاہ ، کینٹ ، آر اے بازار ، ٹیکسلا اور صدر واہ میں درج مقدمات میں جاری کئے گئے۔
جن ملزمان کے نوٹس اشہتار جاری کئے گئے ان میں عمر ایوب ، کنول شوزب ، شیخ راشد شفیق ، زرتاج گل ، رائے مرتضیٰ ، رائے حسن نواز، محمد احمد چٹھہ ، شبلی فراز اور چوہدری بلال اعجاز شامل ہیں۔
عدالت نے ملزمان کی عدم حاضری پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے تھے ۔ وارنٹس کی عدم تعمیل پر ملزمان کے نوٹس اشتہار جاری کئے گئے ۔ عدالت نے نوٹس اشتہار پر اٹھارہ اکتوبر کر رپورٹ طلب کی ہے ۔



















