ترجمان پی سی بی عامر میر نے کہاہے کہ پاک یو اے ای میچ میں ایک گھنٹہ تاخیر کر دی گئی ہے جبکہ محسن نقوی سابق چیئرمین پی سی بی سے مشاورت کر رہے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ نے پاک بھارت میچ میں پاکستانی اور بھارتی کپتان کو ہاتھ ملانے سے روکا تھا جبکہ بھارتی کپتان نے میچ کے اختتام پر سیاسی گفتگو کی۔ اینڈی پائی کرافٹ اور بھارتی کپتان کی جانب سے ایم سی سی کے قوانین کی خلاف ورزی کی گئی جس پر پاکستان نے اصولی موقف اپناتے ہوئے اینڈی پائیکرافٹ کو ایشیاکپ سے ہٹانے جبکہ بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کو سیاسی گفتگو کرنے پر پینلٹی ڈالنے کا مطالبہ کیا ۔






















