پاکستان نے انٹرنیشنل کرکٹ کونس میں سخت موقف اپنا لیاہے اور دو مطالبات سامنے رکھ دیئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق دبئی میں آئی سی سی کا اجلاس جاری ہے جس دوران پی سی بی کے مطالبات پر بات چیت کی جارہی ہے ، پاکستان کی جانب سے آئی سی سی کے سامنے 2 مطالبات رکھے گئے ہیں جن میں پہلا مطالبہ اینڈی پائیکرافٹ کو ایشیاکپ سے ہٹانے اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو کو سیاسی گفتگو کرنے پر پینلٹی ڈالنے کا مطالبہ شامل ہے ۔
قومی کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑی لابی میں موجود ہیں جبکہ سامان بس میں رکھ دیا گیاہے ، کھلاڑیوں کو پی سی بی کی جانب سے گرین سگنل کا انتظار رہے ۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے اہم ترین پریس کانفرنس بھی کچھ دیر میں متوقع ہے ۔





















