اقتصادی رابطہ کمیٹی ( ای سی سی ) نے ادویات کی ریٹیل قیمت میں اضافے کی سمری موخر کر دی۔
نگران وزیرخزانہ ڈاکٹر شمشاداختر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں 262 ادویات کی ریٹیل قیمت میں اضافے کی سمری موخر کردی گئی ہے۔
ای سی سی اجلاس کے اعلامیہ کے مطابق وزارت قومی صحت کو آئندہ ہفتے سمری دوبارہ پیش کرنے اور صوبوں سے مشاورت کی ہدایت گئی ہے۔
ڈرگز پرائس اتھارٹی نے ہارڈ شپ کیٹیگری میں قیمتوں میں اضافے کی سفارش کی تھی۔
ای سی سی نے قیمتوں کے تعین کے طریقہ کار کا جائزہ لینے کی بھی ہدایت کی۔
اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں پٹرولیم ڈویژن کیلئے 42 کروڑ 37 لاکھ روپے کی تکنیکی گرانٹ منظور کی گئی ہے۔