محکمہ موسمیات نے گلگت بلتستان میں گرج چمک کیساتھ طوفانی بارش کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان میں چار روز تک موسم ابرآلود رہے گا،حکومت کی ہدایت پر تمام اضلاع کیلئے الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات نےخبردار کیا ہے کہ موسم کیوجہ لینڈ سلائیڈنگ اورطغیانی کا خطرہ ہے،انتظامیہ نے گلیشیئرز کے قریبی آباد لوگوں کو احتیاط اور غیر ضروی سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے۔





















