بلوچستان کے ضلع کیچ میں فورسزکی گاڑی کےقریب دھماکے کے نتیجے میں کیپٹن سمیت 5اہلکارشہید ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کےمطابق بلوچستان کےضلع کیچ میں فورسز کی گاڑی کے قریب بارودی سرنگ کا دھماکا ہوا ہے،دھماکے میں پانچ سیکیورٹی اہلکارشہید ہوگئے،شہدا میں کیپٹن وقار، نائیک عصمت اللہ،لانس نائیک جنید،لانس نائیک خان محمد اورسپاہی محمد ظہورشامل ہیں۔
کلیئرنس آپریشن کے دوران بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الہندوستان کے پانچ دہشت گرد بھی مارے گئے,وزیر داخلہ محسن نقوی کا شہداء کو خراج عقیدت کہا کیپٹن وقار احمد اور چار جوانوں نےشہادت کا عظیم رتبہ پایا،قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔



















