سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ 10 مئی کے بعد دنیا نے پاکستان کی پاور کو دیکھا۔ دنیا نے بھارت کو رسوا ہوتے بھی دیکھا۔
ایشیاکپ کی ٹرانسمیشن "زور کا جوڑ" میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ 10 مئی کے بعد بھارتی عوام اور وزیراعظم دنیا میں مذاق بن گئے تھے، مودی پر پریشر تھا وہ جنگ بھی ہارے تھے، مودی نے بھارتی بورڈ کو بھارتی بورڈ نے پلیئرز کو ہاتھ نہ ملانے کا کہا۔
شاہد آفریدی نے کہا کہ کل کے میچ میں بھارت نے اسپورٹس مین اسپرٹ اور جینٹل مین گیم کی دھجیاں بکھیردیں، پاکستان نے اس پر جو مؤقف اپنایا ہے وہ زبردست ہے۔
دوسری جانب ایشیاکپ میں میچ ریفری کی جانب سے دونوں کپتانوں کو ہاتھ ملانے سے روکنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی اور ایم سی سی کو تفصیلی خط لکھ دیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے قوانین اور قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی ہونے پر احتجاجا خط لکھا۔
میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے پاکستان کےکپتان سلمان آغا سے کہا کہ ٹاس کےموقع ہینڈ شیک نہیں ہوگا،اینڈی پائی کرافٹ نے اس سےقبل پاکستان میڈیا مینجر سےکہا کہ یہ سب ریکارڈ نہیں ہونا چاہیے،میچ کے اختتام پر مینجر نوید اکرم چیمہ نےٹورنامنٹ ڈائریکٹر اینڈریو رسل سے تحفظات کا اظہار کیا۔






















