اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی آڈیو لیک پر کمیشن بنانے کی درخواست خارج کر دی۔
درخواست سندھ ہائی کورٹ بار کے سابق صدر صلاح الدین نے دائرکی تھی۔ کیس پکارے جانے پر درخواست گزار کی جانب سے کوئی پیش نہ ہوا۔ جسٹس محمد آصف نےدرخواست عدم پیروی پر خارج کر دی۔
سابق چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو دو ہزاراکیس میں سامنے آئی تھی، جس میں وہ پانامہ کیس سے متعلق ہدایات دے رہے تھے۔





















