لاہور کی سیشن عدالت نےسابق صدر عارف علوی کے خلاف اندراجِ مقدمہ کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔
عدالت نے ایف آئی اے کوقانون کےمطابق کارروائی کرنےکا حکم دے دیا،ایڈیشنل سیشن جج شفقت شہباز راجہ نےفیصلہ سنایا،درخواست شہری شہزادہ عدنان کی جانب سے وکیل مدثرچوہدری ایڈووکیٹ کے ذریعے دائر کی گئی تھی۔
عدالت نےحکم دیا کہ ایف آئی اےقانون کےمطابق کارروائی کرے اور اگر کوئی غیر قانونی اقدام ہوا ہے تو کارروائی عمل میں لائی جائے۔
درخواست گزار نےمؤقف اختیار کیا تھا کہ عارف علوی نے بیرون ملک تقریر میں توہین آمیز الفاظ استعمال کیے،ایف آئی اے کو مقدمہ درج کرنےکی درخواست دی گئی مگر کارروائی نہ ہوئی،عدالت نے ایف آئی اے کو عارف علوی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی ہدایت کر دی۔





















