بھارتی کھلاڑیوں کا پاکستانی پلیئرز سے ہاتھ نہ ملانے پر وزیر دفاع خواجہ آصف کا سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔
وزیردفاع خواجہ آصف نےسوشل میڈیا پلیٹ فارم (ایکس) پرلکھا معرکہ حق میں بھارت کو عالمی سطح پررسوائی کا سامنا کرنا پڑا،انڈین فضائیہ کو بھاری نقصان اُٹھانا پڑا،طاقتور رافیلز بھی نہ بچ سکے،پاک افواج کے ہاتھوں لگے زخم سستے تماشوں سےنہیں بھرسکیں گے۔
India would bring cricket to this level, loss of face and international humiliation suffered by India in the the recent conflict cannot be compensated by such shabby and petty attempts. Wounds inflicted by Pak armed forces, loss of IAF planes including mighty Raphaels won't heal… https://t.co/9ceYZINbMi
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) September 14, 2025
دوسری جانب اشوک سوائن نےبھارتی کھلاڑیوں کو مشورہ دیا کہ کرکٹ کھیلیں،اپنے سیاسی آقاؤں کو خوش نہ کریں،ساتھ ہی سوال اُٹھایا پاکستان کےہاتھوں اتنےطیارےگنوائے،کرکٹ ٹیم کی جیت طیاروں کے نقصان کا ازالہ نہیں کرسکتی ۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نےبھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئےلکھا کھیل میں سیاست کو گھسیٹنا کھیل کی اصل روح کے منافی ہے






















