راولپنڈی کے علاقے قائداعظم کالونی میں دیورانی کے ہاتھوں مبینہ طور پر جلائی گئی خاتون جاں بحق ہو گئی ۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ دھمیال پولیس نے مقتولہ کے دیور کو تحویل میں لے لیا ہے ، ابتدائی طور پر ملزم اور اسکی اہلیہ نے واقعہ کمپریسر پھٹنے کا حادثہ قرار دینےکی کوشش کی تھی، ابتدائی تحقیقات کےمطابق خاتون کو پٹرول چھڑک کر آگ لگائی گئی تاہم واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں، مقتولہ کی لاش کا پوسٹمارٹم کروا لیا گیا موت کی وجہ کا تعین فرانزک اور رپورٹس ملنے پر ہو گا۔






















