صدر مملکت آصف زرداری کا کہنا ہے کہ آلودگی سے پاک الیکٹرک ٹرین انجینئرنگ کا شاہکار، چینی جدت پسندی پاکستان اور دیگر ملکوں کیلئے سبق آموز ہے۔
صدر آصف علی زرداری نے چین میں زلزلہ وارننگ سسٹم سے لیس ہائی اسپیڈ ٹرین کے ذریعے سفر، چینگدو سے میان یانگ کا سفر نصف گھنٹےمیں مکمل کیا ۔ صدرمملکت کو ٹرین آپریشن ، سروس، سیفٹی سسٹمز پر بریفنگ دی گئی۔
صدر پاکستان کو بتایا گیا کہ چینی ریل گاڑیاں 350 کلومیٹرفی گھنٹہ تک کی رفتار سے چلتی ہیں ۔ چین کا معیاری اور یکساں نیٹ ورک جدید کنیکٹیویٹی کی مثال ہے۔





















