قومی ٹیم کے بیٹر صائم ایوب نے بھارت کیخلاف میچ سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاک بھارت میچ لوگوں کیلئے بڑا ہوتا ہے، ہم بطور ٹیم ہرمیچ کیلئے تیاری کرتے ہیں، ہم پراسس میں جو بہتری کر سکتے ہیں وہ کرتے ہیں، بطور ٹیم ہم ایک دوسرے پر بھروسہ کرتے ہیں، کسی کی پرفارمنس ایک دو میچ سے اچھی نہ ہو تو وہ بڑا میچ جتوا کر کور کر لیتا ہے۔
صائم ایوب کا کہناتھا کہ 11 سے 15 لوگوں کی ٹیم ہے نہیں چاہتے ایک یا دو ہی پرفارم کرتے رہیں، چاہتے ہیں ہر کوئی ایک ایک میچ جتواتا رہے تاکہ کمبی نیشن بنے، ہمارے ہاتھ میں صرف محنت ہوتی ہے، میچ ڈے پر کون پرفارم کرے گا یہ کوئی نہیں بتاسکتا، کنڈیشنز ہم نے دیکھی ہے، وکٹ خشک ہے،پہلے بیٹنگ کرنا اچھا ہوگا، میچ کے دن دیکھیں گے، پچ کیسا لگ رہا ہے، اگر لگا 3 اسپنرز کھلا سکتے ہیں تو اسپنرز کھلائیں گے،
صائم ایوب کا کہناتھا کہ اگر لگا فاسٹ بولرز کھلانے ہیں تو پھر کوچز اسی پر جائیں گے، پوری کوشش کر رہے ہیں اس ٹیم سے بہترین نتائج لے سکیں، مینجمنٹ کا یہی پیغام ہے، ماضی سے سیکھنا اورآگے بڑھنا ہے، کل کیا ہوا تھا وہ اہم نہیں،ابھی کیا بہتر کر سکتے ہیں اسے دیکھنا ہے، ہم کوشش کرتے ہیں بھارت سمیت سب کیخلاف بلاخوف کرکٹ کھیلیں، یہ ٹورنامنٹ سب سے زیادہ اہم ہے، یہ ٹورنامنٹ ہم نے جیتنا ہے۔
اوپننگ بیٹر کا کہناتھا کہ ہم صرف پاکستان بھارت میچ کے منتظر نہیں، ٹورنامنٹ جیتنا چاہتے ہیں، جب میچ کھیلتے ہیں تو ہرطرح کے بولرز کو کھیلنا چیلنج ہوتا ہے، اپنی ٹیم کو کیسے جتوانا ہے یہ سب سے بڑا چیلنج ہوتا ہے۔






















