پاکستان کی مقامی اور عالمی منڈی میں آج سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی مقامی مارکیٹ میں 24 قیرات فی تولہ سونے کی قیمت میں 200 روپے کمی ہوئی جس کے بعد قیمت 3 لاکھ 86 ہزار 300 روپے پر پہنچ گئی ہے جبکہ 10 گرام 172 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 31 ہزار 189 روپے کا ہو گیاہے ۔22 قیرات 10 گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 3 ہزار 600 روپے ہے ۔
عالمی منڈی میں سونا 2 ڈالر سستا ہونے کے بعد فی اونس 3643 ڈالر کا ہو گیا ۔
آج پاکستان کی مقامی منڈی میں چاند کی قیمت میں 13 روپے فی تولہ کمی ہوئی جس کے بعد قیمت 4443 روپے ہو گئی ۔



















