بھارت نے نیوزی لینڈ کو سیمی فائنل میں 70 رنز سے شکست دیتے ہوئے فائنل کی ٹکٹ پکی کر لی ہے تاہم میچ میں کامیابی پر کپتان روہت شرمانے جیت کا کریڈٹ پوری ٹیم کو دیا ہے ۔
بھارتی کپتان روہت شرما کا کہنا تھا کہ میں یہاں بہت کرکٹ کھیلی ہے ،سکور جتنا بھی ہو آپ بے فکر نہیں ہو سکتے ، جلد کام مکمل کرنا ہے اور پھر اس پر قائم رہنا ہے ،ہم جانتے تھے کہ ہم پر یہاں دباو بڑھے گا ، ہم بہت پر سکون تھے جبکہ ہم سے فیلڈنگ میں کچھ غلطیاں بھی ہوئیں ،کھیل میں ایسا تو ہو ہی جاتا ہے لیکن مجھے خوشی ہے کہ ہم نے اچھا پرفارم کیا ، اگر ہمار ا سکور 30 سے 40 رنز کم ہوتا تو یہ کہنا مشکل ہے ہم مصیبت میں ہوتے ،وہ یہ خطرہ مول نہیں لیتے ۔
انہوں نے کہا کہ ولیمسن اور مچل نے شاندار بیٹنگ کی ، ہمارے لیے پرسکون رہنا ضروری تھا، کراوڈ میں ایک دم خاموشی چھا گئی تھی ،لیکن ہم جانتے تھے کہ ہمیں کیچ پکڑنے ہیں یا پھر رن آوٹ کرنا ہے ،شامی نے شاندار کارکردگی دکھائی ، تمام کھلاڑیوں نے ہی بہترین کھیل پیش کیا ، انہیں جب بھی موقع ملا انہوں نے ضائع نہیں جانے دیا ، شبمن گل نے جس طرح بیٹنگ کی وہ کاقابل تعریف ہے ، بد قسمتی سے انہیں پٹھوں میں اکڑاو کے باعث مشکل کا سامنا کرنا پڑا ۔
روہت شرما نے ویرات کوہلی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کوہلی نے وہی کیا جو وہ کر تا ہے ،اس نے اپنی تاریخی سینچری بھی بنائی ، انگلینڈ کے خلاف ہمارے سکور 230 تھا ، جس طرح باولرز نے نئی گیند سے کمالات دکھائے وہ حیران کن تھے ، تو یہ تو ہرگز نہیں کہا جا سکتا کہ سیمی فائنل میں ہم پر دباو نہیں تھا ، آپ جب بھی کھیلتے ہیں تو پریشر ہوتا ہے ،سیمی فائنل میں اس میں اضافہ ہو جاتاہے ،ہم اس پر زیادہ سوچنا نہیں چاہتے تھے ،ہم وہی کرنا چاہتے تھے جو ہم ٹورنامنٹ کے پچھلے نو میچز میں کرتے آ رہے تھے۔