صدر مملکت آصف علی زرداری نے میجر عدنان اسلم شہید اور میجر معیز عباس شہید کے گھر کا دورہ کیا اور شہداء کے اہل خانہ سے ملاقات اور تعزیت کا اظہار کیا ۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت نے دونوں شہدا کی جرات، قیادت اور حب الوطنی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہدا کی قربانیاں اعلیٰ ترین روایات کی عکاس ہیں، پاکستان دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہے۔ صدر نے شہدا کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا کی ۔
میجر عدنان اسلم بنوں میں دہشت گردوں کے حملے میں زخمی ہونے کے بعد جام شہادت نوش کیا، میجر سید معیز عباس شاہ جنوبی وزیرستان میں انٹیلی جنس آپریشن کے دوران شہید ہوئے، دونوں افسران نے بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الخوارج کیخلاف بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت کا رتبہ پایا۔






















