کوئٹہ میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا۔
کوئٹہ میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں 60 روپے فی کلو اضافے کے بعد قیمت 620 روپے جبکہ زندہ مرغی کی قیمت 100 روپے اضافے کے ساتھ 500 روپے کلو تک پہنچ گئی۔
مرغی کے گوشت کا سرکاری 620 روپے ہے جبکہ دکاندار 680 روپے میں فروخت کر رہے ہیں ، زندہ مرغی کا ریٹ 400 روپے کلو ہے جبکہ بازار مین 500 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کیا جا رہا ہے۔
دکانداروں کا کہنا ہے کہ مال کی کمی اور پنجاب سے سپلائی کم ہونے کے باعث قیمتوں مین اضافہ ہوا ہے۔





















