اسرائیل کے قطر پر فضائی حملے پر ترکیہ اور سعودی عرب نے رد عمل جاری کر دیا ہے جس میں دونوں ممالک کی جانب سے قطر کے ساتھ کھڑے ہونے کا اعلان کیا گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے قطر پر اسرائیلی حملے کی مذمت کی کرتے ہوئے قطری امیر سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایتے ہوئے کہا ہم قطر کے ساتھ ہیں ، قطر کی حفاظت کیلئے تمام اقدامات کرنے کیلئے تیار ہیں۔سعودی وزارت خارجہ نے بیان میں خبردار کیا کہ اسرائیلی مجرمانہ کارروائیوں ورزیوں کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے ۔
ترکیہ کی وزارت خارجہ کا بیان
ترکیہ کی وزارتِ خارجہ نے اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل امن نہیں بلکہ جنگ چاہتا ہے، اسرائیل دہشتگردی کو ریاستی پالیسی کے طور پر استعمال کر رہا ہے، ہم قطر کے ساتھ کھڑے ہیں اور اس حملے کی مذمت کرتے ہیں۔





















