نیوکراچی انڈسٹریل ایریا کی فیکڑی میں لگنےوالی آگ پر7 گھنٹے بعد قابوپالیا گیا،جس کے بعد کولنگ کا عمل جاری ہے۔
فائر بریگیڈ حکام کےمطابق آتشزدگی کا واقعہ نیو کراچی سیکٹر 8 اے کے قریب گارمنٹ فیکٹری میں پیش آیا۔7 بجے کے قریب 3 منزلہ عمارت کی بیسمنٹ میں آگ لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،آپریشن میں کےایم سی کی11اورڈبل ون ڈبل ٹوکی گاڑیوں نےحصہ لیا۔
چیف فائرآفیسرہمایوں احمد کاکہناہےکہ کولنگ کےعمل میں چودہ سے چوبیس گھنٹے بھی لگ سکتے ہیں، آپریشن میں کےایم سی کی11اورڈبل ون ڈبل ٹوکی گاڑیوں نےحصہ لیا،آگ کی شدت سےفیکٹری زمین بوس ہونےسے4فائرفائٹرزخمی ہوئے۔






















