لاہور میں آٹے کا بحران شدت اختیار کر گیا، بیس کلو کا تھیلا 1350 سے بڑھ کر 1810 روپے کا ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق چینی کے بعد 3 ہفتوں کے دوران آٹے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہو گیاہے ، جولائی کے آخر تک 20 کلو آٹے کا تھیلا 1350 روپے میں دستیاب تھا لیکن اب قیمت سرکاری طور پر 1810 روپے مقرر کر دی گئی ہے ، 10 کلو کا تھیلا 850 سے بڑھ کر 1100 روپے کا ہو گیا۔
مارکیٹس سے 10 کلو اور 20 کلو آٹے کے تھیلے غائب ہو چکے ہیں ، دکانداروں نے پندرہ کلو تھیلا 1750میں بیچنا شروع کر دیا ہے ، دکاندار کہتے ہیں بحران کی بنیادی وجہ گندم کی قیمتوں میں اضافہ اورسپلائی میں کمی ہے
فلورملز ایسوسی ایشن ذرائع کے مطابق گندم کی فی من قیمت 2300 روپے سے بڑھ کر3ہزار روپے تک جا پہنچی ہے،اس قیمت پربھی گندم دستیاب نہیں۔آٹے کی فراہمی بند بھی ہو سکتی ہے۔





















