نیب ترامیم کے بعد قومی احتساب بیورو کی عدالتوں میں کارکردگی سامنے آ گئی۔
تفصیلات کےمطابق ایک سال کےدوران 24 کیسزکےفیصلے ہوئے، 6 مقدمات میں سزائیں سنائی گئیں جبکہ 18 کیسز میں ملزمان بری ہوئے،ٹرائل کورٹس میں بریت کی 174 درخواستوں میں سے 46 منظور اور 53 مسترد ہوئیں۔
ہائیکورٹس میں نیب 127 مقدمات کا دفاع کرنےمیں ناکام رہا،72 مقدمات میں ہائیکورٹ سے نیب کے حق میں فیصلہ آیا،469 مقدمات دوسرے اداروں کو منتقل کر دیئے گئے،266 مقدمات عدالتوں سے نیب کو واپس ہوئے،4 مکمل مقدمات پلی بارگین پرنمٹائے گئے،6 مقدمات میں چند شریک ملزمان نے پلی بارگین کی، نیب نے پچھلے سال8410 گواہان طلب کیے،نیب نوٹس پر4663 گواہان پیش ہوئے،45 فیصد گواہ نہ آئے۔






















