امریکی ریاست جارجیا میں امیگریشن کریک ڈاؤن کے دوران چھاپہ مار کارروائی میں 475 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔
امریکی ہوم لینڈسیکیورٹی کے مطابق امیگریشن کریک ڈاؤن کےدوران ہنڈائی میٹا پلانٹ پر چھاپہ مارا گیا، جس میں 475 افراد کو گرفتارکرلیا,زیادہ تر گرفتار شدگان کوریائی باشندے ہیں،کچھ لوگ غیر قانونی طور پر امریکا میں داخل ہوئے تھے،کچھ کام کرنے کے اہل نہیں تھے،اور کچھ نے ویزے کی مدت سے زیادہ قیام کیا ہوا تھا۔
کچھ افراد نےپلانٹ کے احاطے میں تالاب میں کود کر فرارہونے کی کوشش کی جنھیں گرفتارکرلیا گیا۔امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے گرفتارشدگان کوغیرملکی ایلینز قرار دیا،جبکہ جنوبی کوریا نے اپنے باشندوں کی حفاظت یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔






















