یوم دفاع اورعیدمیلادالنبیﷺ،پرنورمحافل،ریلیوں،جلوسوں کیلئےسخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔
آئی جی پنجاب عثمان انور کا کہنا ہے کہ لاہورسمیت صوبہ بھر میں تقریبات کوبھرپورسیکیورٹی فراہم کی جارہی ہے،شرپسنداورملک دشمن عناصرپرکڑی نظر رکھی جائے،تمام مکاتب فکربین المسالک ومذاہب ہم آہنگی،برداشت اوررواداری کوفروغ دیں،پنجاب بھرمیں1398محافل،2498جلوسوں کاانعقادہوگا۔
ترجمان پنجاب پولیس کےمطابق سیکیورٹی کیلئے 60 ہزار سے زائد افسران اوراہلکار تعینات ہیں،لاہور میں 216 جلوس،112سے زائد محافل میلادمنعقد ہورہی ہیں،لاہورمیں 10 ہزار سے زائد افسران، اہلکار،کمیونٹی رضاکار فرائض سرانجام دے رہےہیں۔
پنجاب پولیس کےمطابق سیکیورٹی کیلئے روایتی وجدید پولیسنگ کے تمام وسائل بروئےکار لائے جائیں، ایگزیکٹیو،ٹریفک پولیس،ایلیٹ فورس،اسپیشل برانچ،سی ٹی ڈی ٹیمیں معاونت کررہی ہیں،حساس مقامات پر اضافی نفری تعینات،کیمروں کی مددسےمانیٹرنگ کی جارہی ہے،امن کمیٹیوں،علما کرام، کمیونٹی لیڈرز سےمؤثرکوآرڈی نیشن یقینی بنایاجائے،تمام آرپی اوز،سی پی اوز،ڈی پی اوزسیکیورٹی انتظامات کی خود نگرانی کریں۔






















