پشاور پولیس نے ٹک ٹاک پر نازیبا اور غیر اخلاقی ویڈیوز شیئر کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا، تھانہ شاہ پور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 خواتین ٹک ٹاکر گرفتار کر لیں ۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز نے بتایا کہ خواتین ٹک ٹاک پر نازیبا اور غیر اخلاقی ویڈیوز شیئر کرتی تھیں، جنہیں گرفتار کر لیا گیاہے جبکہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کو اکاونٹ بند کرنے کیلئے خط بھی لکھ رہے ہیں ۔






















