حماس نے غزہ میں جامع جنگ بندی معاہدے پر آمادگی ظاہر کر دی،تاہم اسرائیل نے اس پیشکش کو فوری طور پر مسترد کردیا۔
حماس کی طرف سےجاری بیان میں کہاگیاوہ ایک جامع جنگ بندی قبول کرنے کے لیےتیارہیں جس کے تحت اسرائیلی یرغمالیوں کے بدلے فلسطینی قیدیوں کو رہاکیا جائےگا،غیرمسلح ہونےکی شرط کسی صورت قبول نہیں۔
یہ صرف آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے بعد ممکن ہوسکتا ہے، اسرائیل نے جنگ بندی کیلئےمعاہدے پر حماس کی شرائط کو مسترد کردیا۔





















