پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی کا رحجان دیکھا جارہا ہے۔
کاروباری ہفتے کےآغاز پرپاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج بھی تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے،جہاں ہنڈریڈ انڈیکس میں 1 ہزار 68 سو پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا،جس کے بعد ہنڈریڈ انڈیکس 1 لاکھ 53 ہزار270 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛ امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ
دوسری جانب بدھ کو انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کےمقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 02 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہےجس کے بعد اس کی نئی قیمت 281 روپے 70 پیسے ہو گئی ہے۔
اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 282 روپے 60 پیسے اورقیمت فروخت 283 روپے 40 پیسے ریکارڈ کی گئی۔





















