بہاولپور میں بستی جھوک دائیاں میں سیلابی ریلے میں بہتے مویشیوں کو بچانے کیلئے مالک پانی میں کود گیا، جانوروں کے ساتھ خود بھی پھنس گیا، ریسکیو ٹیم نے آکر بچالیا۔
بھارت کی جانب سے مسلسل پانی چھوڑے جانے کے باعث پنجاب میں سیلابی صورتحال سنگین تر ہوتی جارہی ہے۔
بہاولپور میں بھی سیلابی صورتحال ہے، بستی جھوک دائیاں میں سیلابی ریلے میں بہتی اپنی 20 گائیں بچانے کیلئے مالک نے چھلانگ لگادی، جانوروں کے ساتھ ساتھ مالک بھی دریائی ریلے میں پھنس گیا۔
رپورٹ کے مطابق ریسکیو اہلکاروں نے کشتی کے ذریعے مالک کو ریسکیو کرلیا، تمام جانوروں کو بھی بحفاظت خشکی پر پہنچادیا گیا۔
مالک کا کہنا ہے کہ اپنی 20 گائیں پانی پلوانے لایا تھا، کہ مویشی سیلابی ریلے میں بہہ گئے، مجھے اور جانوروں کو بچانے پر ریسکیو اہلکاروں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔






















