مظفرگڑھ میں چک فرازی میں بستی پیردی بھینی میں 25 کے قریب افراد سیلابی ریلے میں پھنس گئے، سیلاب میں پھنسے افراد کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
اہل علاقہ کےمطابق متاثرہ افراد اپنے فش فارمز بچانے میں مصروف تھےکہ پانی کی سطح بلند ہوگئی ۔۔ ڈپٹی کمشنرعثمان طاہر نے بتایا کہ پھنسےہوئےافراد کو نکالنے کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ سیلاب سے پہلےان افراد کو نکالنے گئےتھےمگر انہوں نےانکارکر دیا تھا،سیلابی پانی بڑھنے کے باعث اب مدد مانگی گئی ہے،تمام افراد کا انخلا جلد مکمل ہو جائے گا






















