بھارت کی آبی جارحیت کے باعث پنجاب کے دریاؤں میں غیرمعمولی سیلابی صورتحال برقرار ہے، اموات کی بڑھ گئی۔
پی ڈی ایم اے پنجاب نے سیلاب سے ہونے والےنقصانات کی رپورٹ جاری کردی، رپورٹ کے مطابق حالیہ سیلاب میں ڈوبنے سے 43 شہری جاں بحق جبکہ سیلابی صورتحال کے باعث3300سے زائد موضع جات متاثر ہوئے۔
ریلیف کمشنرپنجاب کے مطابق دریاؤں میں سیلابی صورتحال کے باعث مجموعی طور پر33لاکھ63 ہزارلوگ متاثرہوئے،12لاکھ 92 ہزارلوگوں کومحفوظ مقامات پرمنتقل کیاگیا۔ متاثرہ اضلاع میں 7 لاکھ 99 ہزارجانوروں کومحفوظ مقامات پرمنتقل کیاگیا۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ منگلا ڈیم83 فیصد، تربیلاڈیم 100 فیصد بھرچکاہے، دریائے ستلج پربھارتی بھاکڑا ڈیم84فیصد تک بھرچکاہے، پونگ ڈیم 98 فیصد، تھین ڈیم 92 فیصد تک بھرچکا۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی ہے۔






















