قصور کےشہر پھول نگرمیں سیلاب متاثرین کے گھروں اور زمینوں پر چوری کی واداتیں ہونے لگیں،گاوں افراد نے افراد چور کو رنگے ہاتھوں پکڑلیا،ویڈیو سما کو موصول ہوگئی۔
پھول نگرمیں چورسیلاب متاثرین کی زمینوں پرلگی سولرپلیٹیں اور انورٹر چوری کرتےرنگےہاتھوں پکڑا گیا، 8 سے 10افراد سیلاب متاثرین کےگھروں سےگندم اورچھتوں سےگاڈربھی چوری کرکے لے گئے۔
گاوں کےافراد نے رنگے ہاتھوں پکڑے گئےچور کو تھانہ سرائے مغل پولیس کے حوالے کر دیا،پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سے تفتیش کی جارہی ہے جلد اس کے ساتھیوں کو بھی گرفتار کر کے چوری کیا گیا سامان برآمد کر لیا جائے گا
اس حوالے سےمتاثرین نےمطالبہ کیا ہےکہ پولیس ہماری زمینوں پر پڑے ٹیوب ویل سولرز انورٹرز اورگھروں کی حفاظت کو یقینی بنائے۔






















