سفارتی تنہائی اور معاشی مشکلات میں مبتلا بھارت کو ایک اور بڑا دھچکا لگ گیا، سعودی اور عراقی کمپنیوں نے بھارتی کمپنی نیارا کو تیل کی سپلائی بند کر دی ۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق سعودی عرب کی سرکاری تیل کمپنی آرامکو نے بھارتی کمپنی نیارا کو خام تیل کی فراہمی روک دی ، سعودی عرب بھارتی ریفائنری نیارا کو ماہانہ 10لاکھ بیرل تیل فراہم کرتا ہے ، عراق بھارتی ریفائنری نیارا کو ماہانہ 20لاکھ بیرل تیل فراہم کرتا ہے، جولائی کے بعد سے بھارتی کمپنی نیارا کو سعودی عرب اور عراق سے کوئی تیل نہیں ملا، اگست کے مہینے میں بھارتی انرجی کمپنی نیارا نے صرف روسی خام تیل پر انحصار کیا، یورپی یونین کی پابندیوں کے باعث بھارتی انرجی کمپنی نیارا کو خام تیل کی خریداری میں مشکلات کا سامنا ہے۔
رائٹرز کے مطابق بھارتی انرجی کمپنی نیارا کے ترجمان نے اس معاملے پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔





















