لاہور کے گردو نواح میں صبح سویرے ہلکی دھند کا راج ہے،موٹر ویز کے کچھ سیکشن دھند کے باعث بندکردیئے گئے۔
شہر کی فضا بھی آلودہ ہے لاہور شہر آلودہ ترین شہروں کی رینکنگ میں پہلے نمبر پر آگیا، لاہور میں سموگ کی اوسط شرح 308 ، عامر ٹاؤن کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 356 ، گلبرگ میں فضائی آلودگی سب سے زیادہ، شرح 424 ریکارڈ،غازی روڈ331 ، گارڈن ٹاؤن میں 321،مال روڈ کا ایئرکوالٹی انڈیکس 308ریکارڈ کی جارہی ہے۔
ترجمان موٹروے کے مطابق موٹروے ایم فور گوجرہ سے عبدالحکیم تک دھند کی وجہ سے بند ہے،موٹروے ایم تھری درخانہ سے رجانہ تک دھند کی وجہ سے بند ہے۔