خیبرپختونخوا میں تعمیرات شروع کرنے سے قبل ازسرنو نقشہ منظور کرانا لازمی قرار دیدیا گیا۔
ڈی جی خیبرپختونخوا لینڈ یوزاینڈ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق خیبرپختونخوا کے تمام اضلاع میں تعمیر شروع کرنے سے قبل ازسرنونقشہ منظور کرانا ہوگا۔
صوبائی حکومت نے لینڈ یوز اینڈ بلڈنگ کنٹرول ریگولیشن 2024 سے قبل منظورشدہ منصوبوں کے نقشے کالعدم قرار دیدیے۔ مراسلے کے مطابق جن منصوبوں پر تعمیرشروع نہیں ہوئی ان کے نقشے ختم تصورہوںگے، صوبے میں تمام کمرشل منصوبوں کے نقشوں کے لیے نئی منظوری لینا ہو گی۔
مراسلے میں ڈائریکٹر انفورسمنٹ نے تمام متعلقہ افسران کو سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کردی گئی، تمام مطلوبہ دستاویزات اور قانونی تقاضے مکمل کرنا ہو گے خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔






















