برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے اپنے بیان میں کہا اسرائیل غزہ میں جارحیت فوری روک دےاوردیر پا امن کے قیام کی رکاوٹ میں نہ بنے،برطانیہ فلسطین کو تسلیم کرنے کے فیصلے پر قائم ہے۔
برطانوی وزیرخارجہ ڈیوڈ لیمی کا کہنا ہےکہ اقدام حماس کیلئے انعام ہے اور نہ اسرائیل کیلیئے خطرہ دور یاستی حل مشترکہ عالمی موقف ہے،برطانیہ فلسطین کو تسلیم کرنے کے فیصلے پر قائم ہے،دوسری جانب بلیجئیم نے فلسطین کو تسلیم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے اسرائیل پر سخت پابندیاں عائد کردیں۔
اُدھرغزہ میں صیہونی دہشت گردی جاری ہے،24گھنٹےمیں مزید سو فلسطینی شہیدہوگئے،فلسطینی صدر محمود عباس نے اپنےبیان میں کہا غزہ کا انتظام عرب یا بین الاقوامی شراکت داروں کےحوالے کرنے کیلئے تیار ہیں۔





















