خیبرپختونخوا کی ضلع لکی مروت میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق میلہ شہاب خیل کے قریب بیگوخیل سڑک پر دہشت گردوں کی فائرنگوٹر سائیکل پر ڈیوٹی کیلئے آنے والے دو پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔
شہید ہونے والوں میں کانسٹیبل اسد اور کانسٹیبل سمیع اللہ شامل ہیں، دونوں شہید اہلکاروں کا تعلق بیگوخیل سے ہے۔ دہشتگرد موقع سے فرار، پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔






















