پی او آر کارڈ ہولڈر افغان باشندوں کو رضاکارانہ طور پر ملک چھوڑنے کی دی گئی ڈیڈلائن ختم ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق صرف ویزا ہولڈر افغان شہریوں کو ملک بدر نہیں کیا جائے گا جبکہ جن افغان باشندوں کے ویزے کی مدت ختم ہوچکی ہے انہیں واپسی کے عمل میں سہولت اور معاونت فراہم کی جائے گی۔
ذرائع نے بتایا کہ میڈیکل اور اسٹڈی ویزا رکھنے والے افغان شہریوں کے ساتھ نرمی برتی جا رہی ہے۔
اعدادو شمار کے مطابق اب تک اسلام آباد سے مجموعی طور پر 16 ہزار 400 افغان شہریوں کو ملک بدر کیا جا چکا ہے۔






















