پاکستان کے معروف کامیڈین اداکار انور علی طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق اداکار انور علی طویل عرصے سے پھیپھڑوں اور گردے کے عارضے میں مبتلا تھے۔فیملی ذرائع کے مطابق انور علی لاہور کے نجی ہسپتال میں داخل تھے۔
ماضی کے اداکار انور علی کو 70، 80 اور 90 کی دہائی میں کئی ڈراموں میں مزاحیہ اداکاری کرتے دیکھا گیا،انکے معروف ڈارموں میں اندھیرا اجالا،ابابیل اور ہوم سویٹ شامل ہیں۔
انور علی سٹیج ڈراموں میں بھی کام کرتے رہے،وہ کافی عرصہ سے شوبز کی دنیا کو خیرباد کہہ کر دین کے رستے کو اپنا چکے تھے۔






















