پاکستان ٹیلی ویژن کی معروف اداکارہ ماورا حسین نے حاملہ ہونے کی خبروں کو مسترد کردیا۔ انسٹاگرام پوسٹ میں تصاویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ افواہیں سچی نہیں ہیں، مجھے میرے ’’دم نال دم بھرن گی‘‘ ایرا کو انجوائے کرنے دیں۔
رپورٹ کے مطابق معروف اداکارہ ماورا حسین نے حال ہی میں ایک تقریب میں شرکت کی، جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں، جن پر سوشل میڈیا صارفین نے تبصرے شرو کردیئے اور یہ افواہیں گردش کرنے لگیں کہ اداکارہ امید سے ہیں۔
View this post on Instagram
ٹیلیویژن اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کی، جس میں وہ اسی تقریب میں شرکت کے دوران پہنے گئے لباس میں نظر آئیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ حاملہ نہیں ہیں اور ایسی افواہیں پھیلانا بند کی جائیں اور مداح ان افواہوں پر یقین نہ کریں۔
ساتھ ہی اداکارہ نے اسٹوریز شیئر کیں جس میں انہوں نے لکھا کہ وہ اس وقت شوہر سے حد سے زیادہ محبت والے دور میں ہیں اور چاہتی ہیں کہ سب لوگ انہیں ان لمحات کا لطف اٹھانے دیں۔
واضح رہے کہ ماورا حسین اور اداکار امیر گیلانی نے رواں سال فروری میں شادی کی تھی، ان کی شادی کی تقریبات کی ویڈیوز اور تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل رہی تھیں۔س






















