پی ڈی ایم اے پنجاب نے 5 ستمبر تک راوی،ستلج اور چناب میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے الرٹ جاری کردیا۔
پی ڈی ایم اے پنجاب کا کہنا ہےکہ دریائے ستلج، راوی، چناب اورملحقہ نالوں میں انتہائی اونچےدرجے کا سیلاب ہے،دریائےستلج میں اونچےدرجےکےسیلاب کا خدشہ ہے،گنڈا سنگھ والا کےمقام پر اونچے درجے کے سیلاب کی صورتحال برقرار رہے گی۔
پی ڈی ایم اےکاکہنا ہےکہ 3ستمبر تک دریاؤں کے بالائی حصوں میں شدید بارشوں کا امکان ہے،دریائے چناب ہیڈ تریموں کے مقام پرانتہائی اونچےدرجے کا سیلاب ہے،آئندہ 72 گھنٹوں میں لاہور،گوجرانوالہ اور گجرات میں اربن فلڈنگ کاخدشہ ہے۔
پی ڈی ایم اےپنجاب نے کمشنرز اور تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ جاری کردیا،اس کے علاوہ لوکل گورنمنٹ،زراعت، آبپاشی،صحت،جنگلات،لائیواسٹاک اور محکمہ ٹرانسپورٹ کو بھی الرٹ جاری کیا،ریلیف کمشنر پنجاب کاکہنا ہےکہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات کےپیش نظرتمام ترانتظامات مکمل ہیں،ایمرجنسی کنٹرول رومز میں اسٹاف الرٹ ہے،عوام جاری کردہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔






















