خیبرپختونخوا میں شہریوں کے تحفظ کیلئے پینک بٹن نصب کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
سی پی او کےپی کاکہنا ہےکہ ابتدائی طورپرپشاورمیں 68 پینک بٹن نصب کیےجائیں گے،پینک بٹن خواتین بازار،تجارتی مارکیٹ اورتعلیمی اداروں کےقریب لگائےجائیں گے،پینک بٹن کےذریعےمردوخواتین بروقت اپنی شکایت سے پولیس کوآگاہ کرسکیں گی۔
سی پی او کےپی کےمطابق پینک بٹن پولیس کنٹرول روم سےمنسلک ہوگا،بٹن کے استعمال سے شکایت کنندہ کی آڈیو ویڈیو کنٹرول روم کوموصول ہوگی۔






















