پاور ڈویژن نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بحالی پر یکم ستمبر تک کی رپورٹ جاری کردی۔
پاورڈویژن کی جانب سےجاری رپورٹ کےمطابق 48گرڈ اور437متاثرہ فیڈرز میں سے169مکمل،260 عارضی طورپر بحال کردیا گیا،متاثرہ علاقوں میں بجلی کی مکمل بحالی ترجیح ہے،پشاور الیکٹرک کمپنی کے 85 فیڈرزمکمل اور6جزوی طور پربحال کردیے،سوات،بونیر،شانگلہ،صوابی اور ڈی آئی خان کے12گرڈز اور91 فیڈرز متاثر ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق صوابی اور ڈی آئی خان میں بجلی بحالی کاکام مکمل ہوگیا،سوات،بونیر،شانگلہ میں متاثرہ فیڈرزکی مکمل بحالی 2 سے7دن تک متوقع ہے،گوجرانوالہ الیکٹرک کمپنی کے 87 متاثرہ فیڈرزمیں سے80 مکمل،7 جزوی طورپربحال کردی گئیں۔
لاہور،اوکاڑہ،شيخوپورہ،قصوراورننکانہ کے59متاثرہ فیڈرزمیں سے57جزوی طورپربحال ہوگئے، متاثرہ فیڈرز کی مکمل بحالی2ستمبرسے5ستمبرتک متوقع ہے،فیصل آباد الیکٹرک کےمتاثرہ فیڈرزمیں سے ایک مکمل ، 72 فیڈرعارضی طور پربحال کردیا گیا۔
پاور ڈویژن حکام کا کہنا ہےکہ ٹوبہ ٹیک سنگھ،فیصل آباد،چنیوٹ،جھنگ،سرگودھا، میانوالی کے26گرڈ، 73فیڈرزمتاثرہوئے،ملتان الیکٹرک کےزیر انتظام علاقوں میں114متاثرہ فیڈرز عارضی طورپربحال کیا گیا، پانی اترتے ہی متاثرہ فیڈرز کی مکمل بحالی کاکام فوری شروع ہو جائےگا، ٹرائبل الیکٹرک کا ایک فیڈر مکمل اور4 فیڈرعارضی طور پربحال ہوچکے،شمالی وزیرستان اور خیبر کے10فیڈرزمتاثرہوئے،ہزارہ الیکٹرک کے علاقے مانسہرہ کے 3 متاثرہ فیڈرمیں سے 2مکمل طورپربحال ہوگئے۔





















