تھانہ ناران کی حدود میں کیٹی داس پولیس جیک پوسٹ کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 اہلکار زخمی ہوگئے۔
کیٹی داس چیک پوسٹ کی پولیس گاڑی پر پیٹرولنگ کے دوران پہاڑوں میں چھپے نامعلوم افراد نے فائرنگ شروع کردی۔ فائرنگ کے تبادلے میں 4 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔
زخمی اہلکاروں کو کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور 1122 کی ایمبولینسز میں ناران اسپتال منتقل کیا گیا جہاں طبی امداد فراہم کرنے کے بعد کنگ عبداللہ اسپتال مانسہرہ منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا، آپریشن کے دوران چلاس پولیس کو بھی آن بورڈ لے کر ناکہ بندی شروع کر دی ہے۔






















