وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز چوتھے روز بھی سیلاب متاثرین کے درمیان سرگرم رہیں۔
اتوار کے روز وزیر اعلیٰ مریم نواز قصور میں ڈی پی ایس میں قائم فلڈ ریلیف کیمپ پہنچیں، جہاں متاثرہ خواتین کو دلاسہ دیا، بیماروں کی عیادت کی اور کیمپ میں فراہم کیے جانے والے کھانے کے معیار کا جائزہ بھی لیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے عارضی اسپتال میں مریضوں کی تیمارداری کی اور بچوں کو گود میں لے کر پیار دیا۔
شیخ پورہ نَو میں فلڈ ریلیف کیمپ کے دورے کے دوران انہوں نے خواتین کو سہارا دیا اور متاثرہ بچوں کو خود اٹھا کر حوصلہ دیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے متاثرین سے کہا گھبرانا نہیں، میں ہوں نا، اللہ کا شکر ہے آپ کی جان بچ گئی۔
مریم نواز نے ریلیف کیمپوں میں پولیس، ریسکیو اور سول ڈیفنس کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا اور ریسکیو، پولیس، پی ڈی ایم اے سمیت تمام اداروں کو شاباش دی۔
شکریہ پاک فوج 🇵🇰💚 pic.twitter.com/tie2BZs8hA
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) August 31, 2025
انہوں نے ریسکیو کارروائیوں میں پاک فوج کے جوانوں کی خدمات پر شکریہ بھی ادا کیا۔
وزیراعلی پنجاب "مریم نوازشریف" نے ماں کے لفظ کو ایک نئے معنی دئیے ہیں،
— Azma Zahid Bokhari (@AzmaBokhariPMLN) August 31, 2025
ریاست جیسے "ماں" کہا جاتا ہے جب وہ سچ میں "ماں" جیسا روپ لیتی ہے تو ایسے اپنی عوام کو اپنے "آنچل" میں سیمٹ لیتی ہے جیسے آج "مریم نواز" نے انہیں سمیٹا ہوا ہے۔ pic.twitter.com/B0imZHIbod
واپسی پر وزیراعلیٰ تلوار پوسٹ شیخ پورہ نَو کے قریب ایک پھل فروش کے اسٹال پر رکیں جہاں انہوں نے خاتون کو گلے لگایا اور امرود بھی خریدے۔






















