انڈونیشیا میں حکومتی شاہ خرچیوں کیخلاف احتجاج کامیاب ہوگیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق انڈونیشیا کے صدر نے اراکین پارلیمنٹ سے مراعات واپس لینے کا اعلان کردیا۔ سیاسی جماعتوں میں مراعات اور خصوصی سہولتیں ختم کرنے پر اتفاق ہوگیا۔
صدر سبیانتو کا کہنا ہے کہ فسادیوں اور لوٹ مار کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی، مراعات کے خلاف عوامی احتجاج میں 5 افراد ہلاک ہوگئے تھے، مظاہروں میں سیاسی رہنماؤں کے گھروں اور سرکاری تنصیبات کو جلایا گیا۔




















