اسسٹنٹ کمشنر پتوکی سیلاب سے متاثرہ علاقے ہیڈ بلوکی کے دورے کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگئے۔
اسسٹنٹ کمشنر پتوکی فرقان احمد ھیڈبلوکی سیلاب کےعلاقے میں آئے ہوئے تھے، جاں بحق ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر پتوکی فرقان احمد کی میت اسپتال منتقل کر دی گئی۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے اسسٹنٹ کمشنر پتوکی فرقان احمد کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرپتوکی فرقان احمد ہیڈ بلوکی سیلاب کےعلاقہ میں ڈیوٹی پر تھے، فرقان احمد کی خدمات کو یاد رکھا جائے گا۔






















