پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں غیر معمولی اضافہ ہوگیا، فی تولہ نرخ 3600 روپے اور فی اونس 36 ڈالر بڑھ گئے، قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
آل پاکستان صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن سے جاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 3600 روپے اضافے سے تاریخ کی بلند ترین سطح 3 لاکھ 67 ہزار 400 روپے اور دس گرام 3172 روپے بڑھ کر تین لاکھ 14 ہزار 986 روپے کا ہوگیا۔
رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 36 ڈالر اضافے کے بعد 3 ہزار 447 ڈالر تک پہنچ گیا۔
اعداد و شماری کے مطابق پاکستان میں فی تولہ چاندی کے نرخ 81 روپے بڑھ کر 4202 روپے اور عالمی مارکیٹ میں فی اونس قیمت 0.81 ڈالر اضافے سے 39.69 ڈالر کی ہوگئی۔
واضح رہے کہ پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل پانچ روز سے اضافے کا رجحان ہے، فی تولہ سونا 7600 روپے اور فی اونس 76 ڈالر مہنگا ہوچکا ہے۔





















