بنوں میں میریان پولیس اسٹیشن پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا، جوابی کارروائی میں حملہ آور فرار ہوگئے، عمارت کو نقصان پہنچا۔
پولیس کے مطابق بنوں میں میریان پولیس اسٹیشن پر رات گئے دہشتگردوں نے حملہ کردیا، حملے میں چھوٹے بڑے ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جوانوں کی بھرپور جوابی کارروائی سے حملہ پسپا کر دیا گیا، واقعے میں پولیس اسٹیشن کی عمارت کو نقصان پہنچا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔



















